واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی مصنوعات پر 25 فیصد تک محصولات عائد کریں گے اور ساتھ ہی کینیڈا اور میکسیکو پر بھی بھاری ٹیکس لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے یورپی یونین کے قیام کو امریکہ کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس بلاک کا مقصد امریکہ کو تجارتی طور پر نقصان پہنچانا تھا۔ ان کے بقول، "یورپی یونین نے حقیقت میں ہمارا فائدہ اٹھایا ہے"۔

ٹرمپ کے مطابق، نئی محصولات کاروں اور فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت کئی اقسام کی اشیاء پر لاگو ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محصولات "غیر منصفانہ اور غیر متوازن تجارت" کے خلاف ایک "مساوی جواب" ہوں گی۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اپریل کے آغاز میں کینیڈا اور میکسیکو پر بھی بھاری محصولات نافذ کیے جائیں گے، جن کا مقصد غیر قانونی امیگریشن اور فینٹانل اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

ٹرمپ کی اس پالیسی سے عالمی تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں پر اعتراضات کر چکے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے، زرعی اِن پُٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے سولر پینلز پر تمام ٹیکس استثنا ختم کرنے، پُرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید چیزیں شامل کرنے اور سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز دی۔

اسی طرح ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ٹیکس نادہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی تجویز، ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوج داری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، چیئر مین ایف بی آر
  • امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف غیر قانونی قرار، ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ
  • ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کوغیرقانونی قرار دینے کےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر
  • ٹرمپ کے دیگرممالک پرعائد تجارتی محصولات غیرقانونی قرار
  • یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لیں
  • آئی ایم ایف کا زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ
  • اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں حد سے تجاوز کر گئیں؛ یورپی یونین
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا
  • یورپی یونین نے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے پروگرام کی منظوری دے دی
  • اب ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گا، علی محمد خان