وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو پتہ ہے کہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ  نے کہا  کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنمانے کہا کہ حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، اپوزیشن کا گرینڈ اتحاد ملک کی سیاست اور جمہوریت کے لئے  بہتر ہو گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کر سکتا ہے، کرکٹ بورڈ نے جو کیا ہے ذاتی رائے ہے، کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ 50، 60 لاکھ روپے کے منٹور بنا دیے گئے ہیں، بیان دیتے ہیں، انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ

پڑھیں:

ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
  • افغان طالبان ہماری تجاویز سے متفق مگر تحریری معاہدہ کرنے پر تیا رنہیں، رانا ثنااللہ