پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی  ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیو لنک اجلاس  ہوا، اجلاس  کو  بریفنگ دی گئی کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی ،تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا  گیا کہ   پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ سسٹم ہوگا، اے آر ٹی میں مسافروں کے لئے فارسٹ چارجنگ، وائی، مانیٹرنگ کیمرہ اور دیگر سہولیات میسر  ہوں گی،  اے آر ٹی سمارٹ اسٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔  بریفنگ  میں  مزید بتایا گیا کہ  اے آرٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہوگی ،عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکارہوگی ،آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملیشیاء، ابوظہبی اور قطر سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نوازشریف نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم دے دیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں ،جدت کا ٹیچ دینے کے لئے ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے،ہر شہر میں ”اینڈ ٹو اینڈ“سسٹم متعارف کرانے چاہتے ہیں ، آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی

وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)سمندری راستے سے ایران اور خلیجی ممالک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی۔
پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک جانیوالوں کیلئے سمندری راستہ بھی کھل گیا، وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی، سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا، کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا، پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا، فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا، فیری سروس شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی حکومت کا27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا، چالیس ہزار بورڈ میٹنگ ، دو لاکھ ماہانہ... راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • شہید اء کا خون ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ‘ فراموش نہیں کرینگے : مریم نواز 
  • پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے،کبھی فراموش نہیں کرینگے: مریم نواز
  • وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی
  • پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز
  • پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
  • مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، رنگا رنگ تقاریب، پرچموں کی بہار
  • مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم 
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا