ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت حلف نہ اٹھاسکے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد آج ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے دوران ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت حلف نہ اٹھاسکے۔
عمران شاہ، شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی حلف نہیں اٹھاسکے، اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کے باعث تینوں وزراء وقت پر نہ پہنچ سکے۔
عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھانا تھا جبکہ شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانا تھا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزراء سے حلف لیا۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے وزراء و مشیران کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔
بعدازاں 12 وفاقی وزراء اور 9 وزرائے مملکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔