پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم چولستان کی نہروں کے خلاف نہیں، ہم بھی اسے سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف بڑا واضح ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا پانی استعمال نہ ہو۔

دوسری جانب ارسا حکام کا کہنا ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا ایک قطرہ پانی استعمال نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چولستان کی نہروں

پڑھیں:

نئی نہروں کے مخالفوں نے سندھ سے پنجاب کیلئے ریلوے سروس بھی بلاک کر دی

 سٹی42:  آج  منگل کے روز سندھ میں پہلے سپر ہائی وے پر آمد و رفت روکی گئی، پھر ریلوے ٹریک پر مداخلت کر کے ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔ سندھ اور پنجاب کے درمیان سڑک اور ریلوے ٹریک بند کرنے والے نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

آج شام یہ خبریں آئیں کہ سپر ہائی وے کاٹھور پر احتجاج کے باعث سڑک بند کی گئی ہے۔  پھر شہید بینظیر آباد ( نوابشاہ ) سے یہ اطلاع آئی کہ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے ریلوے ٹریک بند کردیا ہے۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔  گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے رہنما فضل جدون نے بتایا کہ  بہت سی گاڑیاں 4 دن سے پھنسی ہوئی ہیں ، ٹرانسپورٹ کے بند رہنے کے سبب آج سے پنجاب کے شہروں کے لئے تجارتی سامان کی ترسیل رک گئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ  دونوں بندرگاہوں سے آنے والےمال کی ترسیل بند ہے۔ 

  واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر

بعد میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا۔

ریلوے ٹریک پر مداخلت کرنے والے  نیہ نہریں بنانے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

Caption   سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا. ٹرین مین سینکڑوں مسافر موجود ہیں۔

لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں‌، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
  • نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، عظمی بخاری
  • غریب کسانوں کا پانی چھین کر چولستان مین کارپوریٹ سیکٹر کو دینا چاہتے ہیں.چوہدری منظور
  • چولستان کینال کو پنجاب کی کون سی نہر کا پانی دیں گے؟ چوہدری منظور
  • دریاؤں میں آنیوالے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
  • گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، ایمل ولی خان
  • نئی نہروں کے مخالفوں نے سندھ سے پنجاب کیلئے ریلوے سروس بھی بلاک کر دی
  • اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ