بانی پی ٹی آئی ‘بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی
عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لئے موخر کردی۔منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خانم جبکہ بشری بی بی کی بھابھی مہر النسا احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی مشکل سے ملاقات کی اجازت دی گئی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے بانی پی ٹی آئی کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات سے متعلق مکمل آگاہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا اس لیے تمام پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے بجٹ کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بجٹ مشاورت کے بعد ہی پاس کیا جائے گا۔نورین نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم اور شبلی فراز کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کے پی کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید پیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم