اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سپریم کورٹ نے 8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل حامد خان اور ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست کو نمبر لگا دیں، ہماری آج صرف چمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس پر میرٹ پر دلائل دیں سن لیتے ہیں، وکیل ریاض حنیف راہی نے استدعا کی کہ کیس کو نمبر لگایا جائے اور میرٹ پر تیاری کا وقت دیا جائے، عدالت نے اعتراضات ختم کرکے نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے کیس کے میرٹ پر وکلا کو بھی تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایک سال میں خواندگی کی شرح 60 فیصد رہی، اقتصادی سروے

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد، مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد، خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی سروے 25-2024ء کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد، مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد، خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواندگی کی شرح میں پنجاب کا پہلا نمبر، 66 فیصد آبادی پڑھی لکھی، سندھ 57 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر، خیبر پختونخوا 51 فیصد، بلوچستان 42 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار میں سکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہی نہیں جبکہ سال 2022ء اور 2023ء کے اعداد و شمار شامل کر دیئے گئے۔ اسی طرح سال 2022ء اور 2023ء کے اعداد و شمار کے سروے میں بتایا گیا کہ 38 فیصد بچے سکولوں سے باہر، سکول سے باہر بچوں میں لڑکوں کی شرح 35 فیصد، لڑکیوں کی تعداد 42 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ سکول سے باہر بچوں میں پنجاب پہلے، خیبر پختونخوا دوسرے، سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پررہا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں خواندگی کی شرح 60 فیصد رہی، اقتصادی سروے
  • اسرائیل نے بربریت کی انتہا کردی؛ غزہ امدادی کشتی ضبط کرکے رضاکاروں کو یرغمال بنالیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان
  • بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر
  • عید کے بعد سپریم کورٹ میں سیاسی مضمرات کے حامل کونسے مقدمات زیر سماعت آئیں گے؟
  • جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟
  • سینٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر