سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی ہے، حکومت کو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد اب اربن فاریسٹ اور گرین انرجی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کراچی آئی بی اے یونیورسٹی میں گرین مائنڈز، گرینر اسکولز کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی ہے، حکومت کو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد اب اربن فاریسٹ اور گرین انرجی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر نصب کیا جائے گا جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
(سندھ بلڈنگ ) ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو ،کھوڑو سسٹم کا مہر ہ ثابت
نارتھ ناظم آباد بلاک آئی ، پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے193 پر خلاف قانون تعمیرات
ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سسٹم کی سرپرستی
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں کو سید ضیا کی سرپرستی نارتھ ناظم آباد میں درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی بلاک آئی پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر بلڈنگ قوانین کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں زمینی حقائق کے مطابق کراچی میں جاری غیر قانونی دھندوں کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدام اب تک عمل میں نہ لایا جا سکا ہے بلڈنگ افسران ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دینے اور محکمہ جاتی کاروائیوں سے بالا تر دکھائی دیتے ہیں وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کے جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکااسوقت بھی نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے۔