پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے درمیان پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلا کے شعبے کی ترقی کیلئے چین کی مدد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے، سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھا کر نوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کی ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ یہ دن انسانی خلائی پرواز میں پاکستان کی خواہشات کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس پہلے انسانی اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کی روشنی میں سپارکو کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون قابل فخر ہے۔ اس مشن کیلئے چین کے خلاباز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے جس کے تحت ایک سال کی مدت میں پاکستانی خلاباز چائنیز اسپیس اسٹیشن میں سفر کر سکیں گے۔عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خلائی تحقیق کے شعبے کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوںنے کہا کہ انشااللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلا میں بھی جائے گا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ہم چین کے دوستوں کے شکر گزار ہیں۔احسن اقبال نے خطاب میں کہا کہ معاہدہ ٹیکنالوجی میں جدت کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل چائنا نے کہا کہ چین خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری طرف ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چین اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی، قومی خلائی ایجنسی نے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی میں معاہدے پر دستخط کر دیے۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلا بازکو چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے، خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔ترجمان سپارکو کے مطابق خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، پاکستان کے پہلے خلا باز کا مشن جدید سائنسی تجربات پرمشتمل ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان خلائی پاکستان اورچین
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط
ویب ڈیسک:پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا،چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور چینی کمپنی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،یہ معاہدہ بحری صنعت کو جدید بنانے اور سمندری تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔
وفاقی وزیر جنید انور چودھری نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، شپنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا،یہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ، شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو مضبوط اور بحری شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ایم او یو کے تحت چینی کمپنی نے بنیادی طور پر پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے،معاہدے میں زنکسو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف ماڈلز کے تحت جہازوں کی کرایہ پر فراہمی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پی این ایس سی جہازوں کے لیے تجارتی، تکنیکی، اور انتظامی انتظامی خدمات فراہم کر سکتا ہے ۔