کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے،

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات ہوئی ہے۔

ٹریفک حادثات پر جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کو مکمل طور پر نہیں روکا جا سکتا، اس سلسلے میں ہم ایک خصوصی یونٹ بنا رہے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کرائم میں کمی کا بھی دعویٰ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ تین سال کے دوران دسمبر، جنوری اور فروری میں کرائم کے اعداد و شمار کم رہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ

کراچی:

صدر پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 4 نامزد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232 سال 2025 بجرم دفعات 147، 148 ، 149 اور 186 کے تحت درج کرلیا۔

پولیس نے موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے۔ 

مدعی مقدمہ ایس بی سی اے کے افسر زین خالق نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ صدر میر کرم تالپور روڈ پر شیخ ارشاد نامی شخص غیر قانونی طور پر بلڈنگ کی چھت ڈالو رہا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔

جس پر وہاں پر موجود دیگر افراد طیش میں آگئے اور ایس بی سی اے کی ٹیم کو انہدامی کارروائی سے منع کیا جبکہ شیخ ارشاد جو کہ مسلح تھا اس نے دیگر افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے ہمیں دھکے دیئے اس دوران پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تو شیخ ارشاد اور دیگر 3 نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

تاہم پولیس افسر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ 3 اشخاص کو پکڑا جنھوں نے اپنے نام شیخ عدیم ، شیخ محمد شہزاد اور آصف بتائے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بعدازاں صدر پولیس نے مقدمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
  • کراچی میں ٹریلر نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا
  • دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • اسلام آباد کے بعدایک اوربڑے شہر سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ
  • گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑےکا قاتل پکڑا گیا، اعتراف جرم بھی کرلیا
  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری سکندر زرداری کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا
  • کراچی میں جوڑے کا قتل: گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا