پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے اور پیٹرول پر 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیز کمی کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168 روپے 12 پیسے ہوگئی۔
بانی پی ٹی آئی کے امریکی جریدے میں شائع ہونیوالے مضمون پر احسن اقبال کا رد عمل آ گیا
نئی قیمت کے مطابق لائٹ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔