نواز شریف سے ملاقات ‘ بڑے میاں صاحب سے امام صحافت مجید نظامی نے ملوایا تھا‘ عبدالرزاق جامی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے نماز جمعہ جاتی امرا میں ادا کی اور شریف پیلس میں سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جامی صاحب اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر کے اس حصے میں بھی توانا آواز عطا کی ہے آپ کے آنے سے میرے سامنے وہ سارا منظر آتا ہے جب مشکل وقت میں آپ میرے عظیم والد کے ساتھ موجود ہوتے تھے عبدالرزاق جامی نے کہا بڑے میاں صاحب سے مجھے دو قومی نظریہ کے مایہ ناز علمبردار امام صحافت مجید نظامی نے پہلی بار ملوایا تھا جس کے بعد بڑے میاں صاحب سے میرا ہمیشہ اور ہمہ وقت ساتھ رہا ان کی شفقت میں گذرا وقت میری زندگی کا اثاثہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔
نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت