فارغ التحصیل افسران اپنی تربیت کو عوام کی خدمت میں موثر طریقے سے بروئے کار لائیں
افسران اسٹریٹجک سوچ، جدت اور وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنائیں ، وزیراعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ( ٹی ایم آر) ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سینئر مینجمنٹ کورس ( ایس ایم سی)کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا کو اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے گورننس میں پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت میں دیانت داری، جوابدہی اور عوامی خدمت کو برقرار رکھیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے ادارے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کو محدود وسائل کے باوجود کورس کے انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس اور سینئر مینجمنٹ کورس کے ذریعے صوبائی سول سروس کی استعداد کار کو مضبوط بنانے میں ونگ کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ نے صوبائی کیڈر سروس کے افسران کے لیے سینئر مینجمنٹ کورس کی تربیت کا انعقاد کیا۔ اس چار ماہ کے کورس میں سابق پاکستان سول سروس کے 17 اور پروونشل سیکریٹریٹ سروس کے 10 افسران شامل تھے۔ اس تربیت کا مقصد کیریئر کی بہتری اور گریڈ 20 میں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جدید گورننس کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلی نے سول سرونٹس میں اسٹریٹجک سوچ، جدت اور وسائل کے موثر انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارغ التحصیل افسران اپنی تربیت کو سندھ کے عوام کی خدمت میں موثر طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ اپنی تقریر کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے سول سروس کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فارغ التحصیل افسران کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب کے آغاز میں وزیر اعلیٰ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا جس میں جدید ترین کلاس رومز اور متعلقہ سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو اس جگہ کی فراہمی پر سراہا اور ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ پر زور دیا کہ وہ سندھ میں سول سرونٹس کی بڑھتی ہوئی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جدید سول سروسز اکیڈمی کے قیام کے لیے مزید اقدامات کرے۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور سیکریٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ وحید شیخ شامل تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ مینجمنٹ کورس پر زور دیا وزیر اعلی سول سروس انہوں نے سروس کے

پڑھیں:

کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت
  • پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پاکستان میں جدید AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت
  • میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کیلئے سخت اور طویل سزا کاٹ رہا ہوں، عمران خان
  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • طویل عرصے سے مفرور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیا سینیٹ کا حلف اٹھائیں گے؟
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان