Daily Ausaf:
2025-07-26@14:21:53 GMT

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے معمر سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے۔رون ڈریپر کا انتقال منگل کے روز گیکیبرہا کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں ہوا، ان کے اہل خانہ نے آج ان کے انتقال کی تصدیق کی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رون ڈریپر ایک ٹاپ آرڈر بلے باز اور جز وقتی وکٹ کیپر تھے، انہوں نے 1950 میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔ان کے انتقال کے بعد آسٹریلیا کے نیل ہاروی اب 96 سال کی عمر کے ساتھ سب سے معمر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو بقید حیات ہیں۔

رون ڈریپر 24 دسمبر 1926 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسٹرن پروونس کی جانب سے اورنج فری اسٹیٹ کے خلاف اپنے 19ویں یوم پیدائش پر سنچری اسکور کی۔ 1949 میں آسٹریلیا کے خلاف ایسٹرن پروونس کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 رنز بنانے پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لیے منتخب کیا گیا تاہم 3 اننگز میں وہ صرف 25 رنز ہی بنا سکے۔

ڈریپر نے 60-1959 تک فرسٹ کلاس کرکٹ جاری رکھی اور 41.

64 کی اوسط کے ساتھ اپنا کریئر مکمل کیا۔ 53-1952 کے سیزن میں انہوں نے مسلسل 2 میچوں میں لنچ سے قبل سنچریاں اسکور کیں۔ دوسرے میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے طویل عرصے سے جاری کرکٹ مقابلے ’کری کپ‘ میں ایک ہی میچ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا کے رون ڈریپر انہوں نے کے خلاف

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف

انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے جب کہ پاکستان کا ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے۔

امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ  انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے،  پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں۔

گریگوری ڈی لوگرفو   نے کہا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا،   پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے۔

اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر " کا کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے