راولپنڈی:

انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔
 

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف حکام کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کی 69.

640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اے این ایف حکام نے رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کی۔ اسی طرح اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 840 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 58 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اُدھر ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو چرس، ایک  عدد پستول بمعہ 8 راؤنڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک دوسری کارروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بائی پاس روڈ کے قریب ملزم سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب ملزم کلو چرس

پڑھیں:

پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول

گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جس میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 8 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا گیا۔ سعودی عرب نے پیٹرولیم اورخام تیل کی مد میں 20 کروڑ ڈالر قرضہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا نیا بیرونی قرضہ اور گرانٹس ملنےکا ہدف تھا، جولائی تا جون پاکستان کو مقررہ ہدف کے مقابلے 7.22 ارب ڈالر کم ملے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 4.83 ارب ڈالر فراہم کئے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال 4.29 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی حاصل کیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے دستاویزات کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 1.91 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، اے ڈی بی نے 2.13 ارب ڈالر،عالمی بینک نے 1.37 ارب ڈالر قرضہ دیا، اسلامی ترقیاتی بینک نے 55 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا شارٹ ٹرم قرضہ دیا، اسلامی ترقیاتی بینک نے اس کے علاوہ 18 کروڑ 63 لاکھ ڈالر فراہم کئے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اور ڈیویلپمنٹ نے 39 کروڑ 23 لاکھ ڈالر دیئے ، چین سمیت مختلف ممالک اور اداروں نے 60 کروڑ ڈالر فراہم کئے، ان میں سعودی عرب، فرانس، جاپان، امریکا، کویت اور کوریا شامل ہیں، سعودی عرب نے پیٹرولیم اورخام تیل کی مد میں 20 کروڑ ڈالر قرضہ دیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار