پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
کراچی:پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے۔
گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔
نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں کیس سامنے ا پولیو کیس
پڑھیں:
قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-3
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی بی/لاکٹن نیچرل ریسورسز اینڈ انرجی سمٹ 2025، 17 ستمبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 500 سے زائد مندوبین شریک ہوں گے۔یہ سمٹ اپنی نوعیت کا تیسرے ایڈیشن ہے۔ جس میں توانائی، معدنیات اور وسائل کی ترقی کے حوالے سے معلومات اور مکالمے کا اہم فورم ہے۔ اس سال سمٹ کا موضوع پاورنگ پراگریس: رِسک، ریذیلینس اور انوویشن اِن انرجی اینڈ دی ایمرجنگ ریسورس سیکٹر — پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کو اجاگر کرے گا۔