دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔ شرجیل میمن نے ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے کارناموں کی دنیا گواہ ہے، سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بجلی کا بل نہیں دے سکتے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سولر سسٹم رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔