چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔
پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی کے اہل نہیں ہوں گے۔
پی سی بی نے اہل ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان کوریئر کمپنی کی منتخب آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خریداری کے ثبوت کے طور پر شائقین کرکٹ کو اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہوگا، تب ہی ان کو رقم واپس مل سکے گی۔
پی سی بی کے مطابق خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کےلیے ذاتی طور پر کوریئر کمپنی کے آؤٹ لیٹ جانا ہوگا، اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان میچز بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: میچ بارش کے باعث منسوخ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں اِن، افغانستان چانس پر
چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پاکستان بنگلہ دیش میچ پی سی بی ٹکٹ کی رقم واپس چیمپیئنز ٹرافی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان پاکستان بنگلہ دیش میچ پی سی بی ٹکٹ کی رقم واپس چیمپیئنز ٹرافی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کی رقم واپس پی سی بی کے کے مطابق رقم کی کے لیے کے ٹکٹ
پڑھیں:
ملک میں کہاں کہاں بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ بھی شامل ہیں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع جن میں کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن شامل ہیں، میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔