Jang News:
2025-07-26@19:18:24 GMT
ناصر شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی ٹنڈوجام میں خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔
ٹنڈو جام میں خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمداللّٰہ پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں۔
تقریب کے دوران صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ناصر شاہ کی غلطی کی خوبصورتی کے ساتھ وضاحت کردی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
فائل فوٹوراولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔