Jang News:
2025-09-18@13:56:25 GMT

لاہور: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

لاہور: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا ایک انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019ء سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 90 لاکھ روپے بٹورے۔

کراچی سے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام، ایجنٹ سمیت 4 مسافر گرفتار

کراچی سے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹ، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ

پڑھیں:

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار