—فائل فوٹو
وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، قلات میں5، سبی میں 14، تربت اور گوادر میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی برسات کے بعد موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔\932