جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں  میں جلات خان، حسین نواز، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیئے وہ وہاں موجود نہیں تھے، عدالت نے تمام ملزم  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساوتھ نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا  جس میں کہا گیاکہ خط میں بوٹ بیسن واقعہ اوراس کے نتیجے میں درج مقدمے کا ذکر ہے ، کراچی :خط میں آئی جی سندھ سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق برکت علی سومرو نے 19 فروری کو شاہ زین بگٹی اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، مقدمے میں نامزد پانچ سیکیورٹی گارڈزکوگرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم شاہ زین مری، غلام قادر ،تاج گل ، محمد علی بلوچستان کے شہر کوہلو فرار ہیں۔

خط میں ملزم شاہ زین مری کا رابطہ نمبر نمبر بھی دیا گیا ہے ، اس میں کہا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری میں بلوچستان پولیس سے مدد لی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کی بوٹ بیسن شاہ زین

پڑھیں:

کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار

سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔

احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندہ پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔

حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔

ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • بھارتی ریاست کیرالہ میں 2 نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد، ملزم محبوبہ نکلی
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
  • لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا  ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا