آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔
وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔
چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے، سردی کی یہ شدید لہر اگلے 2 سے 3 روز تک جاری رہ سکتی ہے۔
سردی کی لہر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے سردی کی
پڑھیں:
مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
بلوچستان جیسے قدامت پسند صوبے میں وہاں کی خواتین کا آگے بڑھنا خوش آئند بات ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف خود کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی حوصلے کی علامت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ حوصلہ، محنت اور جذبہ ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی
یہ خواتین آج کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو انہیں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان کی مارشل آرٹ خواتین پلیئرز کوئٹہ مارشل آرٹ