پولیس کی گاڑیاں چلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
دورانِ سماعت ملزمان نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی
عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ہے۔
شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، یاسمین راشد اور زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، 2 ملزمان بری
---فائل فوٹوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
کراچیانسداددہشت گردی کورٹ کراچی نے کے ای ایس سی...
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔