مشہور گلوکارہ اینجی اسٹون المناک کار حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
گریمی ایوارڈ میں نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون ایک جان لیوا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔
اینجی کی کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اینجی اسٹون کا اصل نام لاورن براؤن تھا، جو 63 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں۔
یہ واقعہ یکم مارچ کو صبح 4 بجے پیش آیا، جب وہ الاباما سے اٹلانٹا واپس جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کا ایک 18 پہیوں والے ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
اینجی اسٹون کو موسیقی کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ وہ اپنے ہپ ہاپ گروپ ’دی سیکوئنس‘ اور مشہور R&B گانوں جیسے ’وش آئی ڈڈنٹ مس یو‘ کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانی جاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 10 سولو البمز ریلیز کیے اور تین بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں۔
ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’’میری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔‘‘
اینجی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا، جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے نہ صرف موسیقی بلکہ ٹی وی اور فلم کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینجی اسٹون
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔