مرجع شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر کے غزہ میں قیام اور خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں خدمات انجام دینے والے عراقی برطانوی ڈاکٹر محمد طاہر کامل الموسوی نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی خدمت میں غزہ جنگ کے دوران ہسپتالوں کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ مرجع شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر کے غزہ میں قیام اور خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر کا شمار ان ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران انتہائی مشکل حالات میں رضاکارانہ طور پر سینکڑوں آپریشنز انجام دیئے۔ وہ فجر سائنٹیفک انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ طبی وفد کے رکن کی حیثیت سے اس مشن پر مامور تھے۔

اس ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ غزہ میں کیا ہوا، غزہ صحیح معنوں میں کربلائے عصر ہے اور ہمیں اسوہ حسینیؑ پر عمل کرنیکی ضرورت ہے، یہ ہمیشہ میرے ذہن میں رہا، جب میں غزہ میں تھا، ہم حسینی ہیں، ہم انقلابی ہیں اور ہم امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ کے دوران غزہ کے ہسپتال اور کلینک بھی حملوں سے محفوظ نہیں رہے اور ان حملوں میں متعدد زخمی افراد، نرسیں اور ڈاکٹر شہید ہوئے۔ ہسپتالوں کا محاصرہ، ڈاکٹروں کی گرفتاری اور ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کے داخلے کو روکنا صیہونی حکومت کے دیگر جرائم ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد طاہر کے دوران

پڑھیں:

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی فرض شناسی، سانپ کے ڈسے مریض کی جان بچا لی

سٹی42: لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دے کر سانپ کے کاٹے گئے مریض کی زندگی بچا لی، واقعہ گجومتہ کے رہائشی 32 سالہ ارشد کے ساتھ پیش آیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود نے فوری طور پر مریض کو اینٹی سنیک وینم لگا کر وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا، جس سے مریض کی حالت سنبھل گئی اور اس کی جان بچ گئی۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے ڈاکٹر محمد مقصود کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹر ہی میڈیکل فیلڈ کا فخر ہوتے ہیں۔

مریض کے لواحقین نے بھی ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر مقصود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت علاج نہ ہوتا تو قیمتی جان ضائع ہو سکتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی فرض شناسی، سانپ کے ڈسے مریض کی جان بچا لی
  • غزہ میں انسانی تباہی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی سیستانی
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات
  • غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال