WE News:
2025-07-26@06:33:27 GMT

کراچی: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین میں صلح ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

کراچی: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین میں صلح ہوگئی

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین مری کی جانب سے شہری پر تشدد والے معاملے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری پر تشدد: شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا

اس حوالے سے شاہ زین مری اور متاثرہ شہری برکت سومرو کے درمیان صلح نامہ ہوا جس کا متن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہ زین مری نے چند روز قبل سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر ان کے گارڈز نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا لیکن مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیے: شہری تشدد کیس: شاہ زین مری کے گارڈز کا جسمانی ریمانڈ منظور، مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس

پولیس تاحال ملزم شاہ زین مری کی تلاش میں ہے۔ ایف آئی آر ابھی ختم نہیں ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ 21 فروری کو  برکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامے کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہ زین اور متاثرہ فریق کی صلح شہری پر شاہ زین کا تشدد کراچی کراچی بوٹ بیسن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہ زین اور متاثرہ فریق کی صلح شہری پر شاہ زین کا تشدد کراچی کراچی بوٹ بیسن شاہ زین مری

پڑھیں:

پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے  پکڑا گیا

پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔

تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔

ملزم  پولیس  اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ علاج کے لیے سول اسپتال گوجرخان گیا، جہاں اس نے ایک شخص کو باتھ روم میں خواتین کی تصاویر بناتے دیکھا۔ شک گزرنے پر اس شخص کا موبائل فون چیک کیا گیا تو اس میں خواتین کی نازیبا تصاویر موجود تھیں۔

ملزم کی شناخت عقیل عباس کے نام سے ہوئی، جو راجگان کا رہائشی اور لاہور میں ٹریننگ ونگ کا پولیس اہلکار بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 354 اور 292 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق گرفتار اہلکار کا تعلق ٹریننگ ونگ لاہور سے ہے، اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ ایسے شرمناک واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے  پکڑا گیا
  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل