فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز : عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے مختلف نمبر بتا کر چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر تک صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی۔ جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم انسٹالیشن کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔ سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت پہلے فیزمیں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔فری سولر پینل سکیم کے لئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا۔ فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ 0.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فری سولر پینل سکیم مریم نواز شریف نے کرنے والے سولر سسٹم جائے گا کے لئے
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔