سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
سکندر کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
نغمے کی ابتدا میں رشمیکا کی دلکش پرفارمنس کے بعد، بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے۔
اس نغمے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ اس گانے کو نکاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔
رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔
یاد رہے کہ سکندر کا ٹیزر 27 فروری 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببر، ستیہ راج، کاجل اگروال اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم سکندر کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اے آر موروگاداس نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رشمیکا مندانا
پڑھیں:
کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شاہی ظہرانے میں شرکت
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔