عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی مدینے میں شادی کی ایک اور تقریب کے یادگار لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
حال ہی میں عمر شہزاد کا سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد خوشیوں بھری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
فروری کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا اور عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں، لیکن پہلے ان کی شناخت کو راز میں رکھا گیا پھر اگلی پوسٹ میں شکل اور شناخت واضح کر دی گئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ میں نکاح کے موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی رنگ کا عبایا اور حجاب پہنا جبکہ عمر شہزاد سفید عربی سوٹ پہنے نظر آئے۔
نکاح کے بعد اب دونوں کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا ایک ساتھ بے انتہا خوش نظر آ رہا ہے۔
ان تصاویر میں عمر شہزاد سیاہ عربی جوڑے میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سر پر عرب اسٹائل کا سیفد کپڑا باندھ رکھا ہے، اہلیہ شانزے لودھی نے سفید جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔
وائرل تصاویر میں ایک خاتون شانزے لودھی کا منہ میٹھا کرا رہی ہیں جبکہ عمر شہزاد برابر میں کھڑے ان کو دیکھ رہے ہیں۔
ایک اور وائرل تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے نظر آئے جس نے مداحوں کو توجہ اپنی طرف سمیٹ لی۔
ممکنہ طور پر وائرل تصاویر عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی ہیں لیکن دونوں نے خود اب تک کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شانزے لودھی ایک اور
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔