Nawaiwaqt:
2025-09-18@14:50:55 GMT

48 گھنٹے میں 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

48 گھنٹے میں 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب، ملا ئیشیا، سنگاپور ،مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر ایک کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو واپس بھجوایاگیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک اور ملائیشیا سے ایک کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھجوایا کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، موزمبیق سے ایک ، عراق میں زائد المیعاد قیام 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔ قطر سے 3 مفرور اور ساتھ افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ،ایک اور پاکستانی کوناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا۔ مراکش میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلیک لسٹ کیا گیا

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا. 

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی دباؤ کا نقصان: بچے کی طبیعت مسلسل 14 گھنٹے سے ہوم ورک کرتے کرتے بگڑ گئی
  • سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی