کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا اور بارش کے حوالے سے کیا امکانات ہیں، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں وضاحت کردی۔
کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20.
شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جب کہ آئندہ24گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 اور کم سے کم17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ24گھنٹوں کے دوران10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 44 ڈگری کو چھو گیا
پشاور:خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جہاں میدانی علاقوں میں موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
تخت بھائی میں درجہ حرارت 41، تیمرگرہ، دیر بالا اور چترال میں 35، کالام میں 29 جبکہ مالم جبہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو نسبتاً ٹھنڈے علاقوں میں شامل ہیں۔
میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت نے معمولاتِ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے اور شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ مجموعی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم چترال، بالائی دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، جس سے جزوی طور پر موسم میں بہتری آ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی کی شدت کے پیش نظر غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے بچوں اور بزرگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔