کراچی:

سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھرسے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہوسکا۔

ایکسپریس کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیرفعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہوسکا جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ارمغان قریشی سے مقابلے میں استعمال اسلحے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول کی محدود جانچ کروائی، سی آئی اے پولیس کی ٹیم کو ارمغان قریشی کے مقابلے کی جائے وقوع سے 24 خول ملے تھے، ارمغان قریشی نے پولیس مقابلے میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کرپایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال  ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے ملنے والے

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائن اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ تاحال برقرار، درجنوں پروازیں متاثر
  • کراچی : آل کراچی اسکولز تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکاء کا صدر تائیکوانڈو سندھ کامران قریشی و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران