چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نقل و حمل ہے۔اس روٹ کا کھلنا چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نئی رفتار پیدا ہو گی بلکہ علاقائی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی مضبوط حمایت میسر آئے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
نومبر ختم ہونے سے پہلے 27 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا ہم انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں ممکن ہیں، پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے دیکھا جا رہا ہے کہ کیسے ڈیفنس لائن کو مضبوط کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اب جنگیں صرف ہوا میں، زمین پر یا سمندر میں نہیں ہوتیں، پاکستان کی ڈیفنس لائن جتنی آج مضبوط ہے ہم چاہتے ہیں اسے اور مضبوط کیا جائے۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم رول بیک کی جا رہی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو کے پاکستان میں انٹرنیشنل ایڈوائزر تعینات
مزید :