عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب رہنماؤں نے غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے جواب میں ایک نئے منصوبے پر اتفاق کیا، جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے وہاں کے شہریوں کی ساحلی علاقے میں آبادکاری کی تجویز شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کا متبادل منصوبہ ابھی نہیں دیکھا،ڈونلڈ ٹرمپ
یہ تجویز اسرائیل حماس جنگ بندی کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان سامنے آئی ہے۔
اکتوبر 2023 سے جاری غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 48ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل نے حماس کو جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش میں ایک بار پھر خطے میں اہم سامان کی آمدورفت روک دی ہے۔
مصر نے غزہ کے شہریوں کو بے گھر کیے بغیر 2030 تک غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 بلین ڈالر کے جامع منصوبے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا فلسطینیوں کی غزہ سے بیدخلی کا منصوبہ فرانس نے بھی مسترد کردیا
اس منصوبے میں غزہ سے نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کو ہٹانا، اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرنا اور غزہ کے رہائشیوں کے لیے عارضی رہائش گاہیں بنانا شامل ہیں، تعمیر نو میں پائیدار رہائش، زرعی منصوبے ، تزئین و آرائش اور نئے صنعتی زون شامل ہوں گے۔
مصر کے منصوبے میں غزہ میں ایک ہوائی اڈے، ایک ماہی گیری کی بندرگاہ اور ایک تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کی تجویز بھی دی گئی ہے، ایسے منصوبے جو اصل میں اوسلو امن معاہدے کا حصہ تھے لیکن امن عمل کے خاتمے کی وجہ سے رک گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا
دریں اثنا مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رہنما ایصار السعدی شہید ہوگئے ہیں گئے ہیں، حماس نے اپنے رہنما کی شہادت پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی مزاحمت کی بڑھتی ہوئی لہر کو نہیں روکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا تعمیر نو ڈونلڈ ٹرمپ عرب رہنما غزہ مصر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے کے منصوبے کے لیے غزہ کے مصر کے
پڑھیں:
شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔