چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کےفروغ کےپر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ رجسٹریشن لائسنس کے حصول کی لازمی شرط ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار