او آئی سی اجلاس، پاکستان کی نمائندگی اسحق ڈار کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں او آئی سی خارجہ کے
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔