حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور:
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہوکر 9 سال کی کم ترین سطح 1.
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔ یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔الحمدللہ ۔ایک سال بےمثال۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔