اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی تھی۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی تھی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناو¿نا عمل تھا۔ پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی تھی۔ فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کااظہار کیا تھا اوردہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی تھی۔ واضح رہے کہ بنوں کے علاقے کینٹ میںسیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیاتھا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیاتھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیاتھا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاونی کی دیوار سے ٹکرا دیں تھیں۔پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا اور 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھاجن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز حملہ آوروں بنوں کینٹ صدر مملکت محسن نقوی فورسز کی حملے کی کی تھی

پڑھیں:

 شمالی وزیرستان: دراندازی ناکام‘ افغان بارڈر فورس اہلکار اہم دہشتگرد  سمیت 4خوار ج ہلاک  

پشاور‘ باجوڑ‘ شمالی وزیرستان ‘اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ بیورو رپورٹ‘خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 4خوارج ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپی کے  کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے  دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، مؤثر اور درست نشانے پر مبنی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تھا۔ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی جو افغان ناد اور افغان بارڈر پولیس کا اہلکار تھا۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد خارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ کو ہلاک کیا، جو افغان شہری تھا۔ دوسری جانب  ڈسٹرکٹ پولیس  افسر شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کوثر باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگرد ضیاء الدین عرف ابراہیم ادریس کو ہلاک کر دیا۔ وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔ وہی پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کے مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث تھا۔پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
  • قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل
  • قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا
  •  شمالی وزیرستان: دراندازی ناکام‘ افغان بارڈر فورس اہلکار اہم دہشتگرد  سمیت 4خوار ج ہلاک  
  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا