WE News:
2025-06-14@03:48:57 GMT

خضدار، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

خضدار، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

خضدار پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نالہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق افرد کی لاشیں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے،  جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شوہر اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دھماکے کا ہدف تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان بم دھماکہ پاکستان پولیس تحصیل اسپتال خضدار نالہ بازار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بم دھماکہ پاکستان پولیس تحصیل اسپتال نالہ بازار افراد جاں بحق

پڑھیں:

احمد آباد طیارہ حادثہ : 5 طلبا بھی ہلاک ہوئے، 40 زخمی

احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے

بھارتی میڈیا  کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔

اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی کینٹین میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزوں پر کھانا اور گلاس ویسے کے ویسے رکھے ہیں، جیسے سب کچھ اچانک رک گیا ہو۔ طیارے کا ایک بڑا حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر

یاد رہے کہ احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار تمام 242 افراد، جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد شامل ہیں، ہلاک ہو گئے، طیارے میں مختلف ملکوں کے شہری موجود تھے، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احمد آباد اسٹوڈنٹ ایئرانڈیا بھارت حادثہ ہاسٹل

متعلقہ مضامین

  • ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی
  • شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے والا شخص پولیس حراست میں دم توڑ گیا
  • کراچی: کرولا گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار
  • احمد آباد طیارہ حادثہ : 5 طلبا بھی ہلاک ہوئے، 40 زخمی
  • گلگت: سٹی اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون جاں بحق
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی
  • ایرانی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی: 3 افراد ہلاک، 10 زخمی
  • ہنگو: تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق