ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی کا کیس سننے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔
میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کمبہار قتل کیس کی 2 ایف آئی آرز کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس ریاضت علی نے کیس سننے سے انکار کردیا۔
مدعی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس ریاضت علی پہلے ایک ملزم کے وکیل رہنے کے باعث مقدمے سے الگ ہوئے۔
کیس کی سماعت کا معاملہ اب ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ کے پاس جائے گا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پولیس اہلکار نے دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جسٹس ریاضت علی
پڑھیں:
جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔
مزید :