وزیراعظم سے وفاقی وزیر امیرمقام کی ملاقات، خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی، انہوں نے شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے دعوت قبول کی، کہا کہ عید کے بعد انشآءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
---فائل فوٹوملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔