انتظامیہ بے بس، کمشنر کراچی نے صارفین پر ہی بوجھ بڑھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔
شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔
نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ 97 سے بڑھا کر 114، کیلا 155 سے بڑھا کر 208 روپے، چیکو 258 سے بڑھا کر 278 روپے، سیب گولڈن 230 سے بڑھا کر 261 روپے اور کھجور کی سرکاری قیمت 550 سے بڑھا کر 644 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا پیٹ گھر چھوڑ آئیں۔۔ حاملہ بیوی پر تنقید کیوں ہوئی؟ آریز احمد نے لوگوں کو کھری کھری سنا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری قیمت سے بڑھا کر
پڑھیں:
سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 ایج کی لانچ 13 مئی کو متوقع ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت ایس 25+ اور ایس 25 الٹرا کے درمیان بتائی گئی تھی لیکن اب سام سنگ کی جانب سے اس ڈیوائس کی قیمتیں حادثاتی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لیک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کے 256 جی بی ورژن کی قیمت 1678 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 512 جی بی ویریئنٹ کی قیمت تقریباً 1858 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
یہ قیمتیں سام سنگ کینیڈا کی ویب سائٹ کے فرینچ ورژن پر گلیکسی ٹیب ایس 10 ایف ای ٹیبلیٹس کے ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے ٹرمز اینڈ کنڈیشن کے پیج پر لیک ہوئیں۔
پیج پر گلیکسی ایس 25 اس فہرست میں شامل تھا جس کو صارف ٹیبلیٹ کی حقیقی قیمت سے 20 ڈسکاؤنٹ میں خرید سکتے ہیں۔