شہباز شریف کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت جاری کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔