کیا حالیہ بارشوں سے پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان میں رواں موسم سرما میں بارشیں معمول کے مقابلے میں بہت ہی کم ہوئی ہیں، جنوری تک موسم خشک اور سرد رہنے کے باعث ملک بھر میں پانی کی قلت کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کا شمار ان شہروں میں ہوتا تھا۔ جہاں سردیوں میں بارش کا سلسلہ ایک جمعے سے دوسرے جمعے تک مسلسل چلتا تھا مگر رواں برس اسلام آباد میں بھی بارشیں نہ ہونے کے برابر ہی ہوئی ہیں۔
اس صورتحال پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جارہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘
لیکن 18 فروری سے بارشوں کا ایک سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں داخل ہوا، جس کے بعد اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں اچھی بارشیں ہوئی ہیں، جس سے یقیناً پانی کی دستیابی میں کسی حد تک بہتری آئی ہوگی۔
حالیہ بارشوں نے پانی کی قلت کے مسئلہ کو کتنا حل کیا ہے اور کیا پانی کے دستیاب ذخائر موسم گرما میں کافی ہوں گے؟
اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل واٹر مینیجمنٹ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سردارخان زمری کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث سملی ڈیم میں پانی کی سطح میں تقریباً 4 فٹ اور ذخائر میں تقریباً 15 دن کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: برفباری اور بارشوں میں تاخیر کیا ملک کو پانی کی قلت سے دوچار کرسکتی ہے؟
’تاہم، خان پور ڈیم میں پانی کی سطح میں بلند نہیں ہوئی ہے، البتہ پانی کا ذخیرہ آئندہ مون سون تک طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے، خان پور ڈیم سے پانی کی باقاعدہ فراہمی کے ساتھ، رہائشیوں کی شکایات میں اچھی خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔‘
سردار خان زمری کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ روز کے بعد دوبارہ پھر وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی توقع ہے، جس سے پانی کی فراہمی کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔
موسمیاتی تبدیلی پر گہری نظر رکھنے والے شہری منصوبہ بندی کے ماہر محمد توحید کا کہنا تھا کہ رواں موسم سرما میں مجموعی طور پر بہت ہی کم بارشیں ہوئی ہیں اور جو ہوئی ہیں، اس مقدار میں نہیں ہوسکیں جس سے پانی کے موجودہ ذخائر کو خاطر خواہ فائدہ ہوتا اور ہم کہہ سکتے کہ پانی کی قلت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کا تجربہ، آزادکشمیر کا اسکول حکومت کے لیے مثال
’بنیادی معاملہ مون سون کی بارشوں کے وقت پر اور مناسب مقدار میں ہونے سے جڑا ہے تبھی یہ کہا جاسکے گا کہ پانی کی دستیابی کس حد تک ممکن ہے دیگر یہ کہ تمام معاملہ پھر فصلوں کی پیداوار کو براہ راست متاثر کرسکتا ہے۔‘
محمد توحید سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے لائیں اور رین واٹر ہارویسٹنگ کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کا ایک اچھا سلسلہ داخل ہوا، جس نے پانی کے ذخائر کو کچھ حد تک فائدہ پہنچایا ہے۔ ’ان بارشوں کی مدد سے کم از کم پانی کی شدید قلت اور خشک سالی میں بہت زیادہ تو نہیں مگر کمی ضرور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں کب تک بارش کا پانی ضائع ہوتا رہے گا؟
ماہر موسمیات کے مطابق فی الحال تو بارشوں کو کوئی اچھا سلسلہ مارچ کے آخر تک متوقع نہیں، لیکن امید ہے کہ اس کے بعد کوئی نہ کوئی اچھا سلسلہ ضرور تشکیل پائے گا، جس سے پانی کے ذخائر بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پانی کی قلت پانی کے بحران خان پور ڈیم خشک سالی ذخائر سردار خان زمری سملی ڈیم شہری منصوبہ بندی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محکمہ موسمیات محمد توحید موسمیاتی تبدیلی مون سون واٹر مینیجمنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی کی قلت پانی کے بحران خان پور ڈیم خشک سالی سملی ڈیم محکمہ موسمیات محمد توحید موسمیاتی تبدیلی واٹر مینیجمنٹ کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت خشک سالی ہوئی ہیں سے پانی پانی کے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔