ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس ایوان کی کوئی اہمیت نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
جنگ بھارتی عوام کو غربت کی طرف لے جاسکتی ہے، پرویز رشید
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے اس المیہ کو ناپسندیدگی سے دیکھا اور مذمت کی، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے المیے پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان خود اس طرح کے المیوں کا شکار ہے ہمارے اپنے دل دکھی ہیں، جن کے اپنے دل دکھی ہوں وہ دوسروں کو دکھ نہیں دے سکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی 20 سالہ ترقی مودی کے پالیسی کے نتیجے میں ملیامیٹ ہوسکتی ہے، بھارت کی عوام دوبارہ غربت کی طرف جاسکتے ہیں۔
سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے جنگ کرنی ہے تو ہم اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔