بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو نیا نام دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا۔
بشریٰ انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بڑی کمائی پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ کچھ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز اربوں روپے کما رہے ہیں، پتا نہیں یہ کون ہیں اور کون لوگ انکو دیکھ رہے ہیں۔ اداکارہ نے ان انفلوئنسرز کی پرتعیش زندگیوں اور شادیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی غیر معمولی فین فالوونگ اور شاہانہ شادیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-18
لاہور (آن لائن) لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔