”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کے سیکریٹری نے رجسٹرار کو خط لکھ دیا، خط میں سیکریٹری نے شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں، خط میں لکھا گیا کہ کورٹ اسٹاف ریلیف لینے والے سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ اسلام ہائی کورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے، گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کردیکھیں اسٹاف رقم لے رہا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تباہ کن پریکٹس نے سر اٹھانا شروع کر دیا، کورٹ ملازمین کا کسی وکیل یا سائل سے رقم لینا رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس طرح رقم لینا انصاف کی فراہمی کے بدلے میں رینٹ لینے کے مترادف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایسی کوئی پریکٹس موجود نہیں۔ جسٹس بابرستار کے سیکریٹری نے خط میں مزید کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کرنے والی عدالت میں اس کلچر کی کوئی گنجائش موجود نہیں، کچھ دیگر ہائیکورٹس کا اسٹاف سائلین و وکلا سے رقم مطالبہ کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جسٹس بابرستار کے سیکریٹری اسلام آباد کا مطالبہ گیا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔