Daily Ausaf:
2025-11-05@01:13:26 GMT

ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے ملازمین کو اغوا کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر جانے والے سوئی گیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔

اغوا کی واردات بی سیکشن ٹھل تھانےکی حدود نصیر شاخ کے قریب کی گئی ہے۔ مسلح ڈاکو گیس کمپنی کے ڈرائیور اور گاڑی واردات کی جگہ پرچھوڑ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوئی گیس

پڑھیں:

راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔

گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈومحمد خان،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی پر کامیاب کارروائی
  • راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • بھکر میں اغوا کا واقعہ، قرض تنازع نے معصوم جان کو خطرے میں ڈال دیا
  • ڈیفنس میں فلیٹ سے80لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار