تیانگونگ خلائی اسٹیشن پاکستانی خلا بازوں کا منتظر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان جلد پہلی بار اپنے خلا باز خلائی وسعتوں میں بھیجے گا جس سے ملک میں سائنس وٹکنالوجی کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔
تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا بازوں کو چینی ساتھی تربیت دیں گے، مشترکہ سائنسی وتحقیقی سرگرمیاں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کیساتھ مختلف خلائی مشن انجام دیں گے.
1 لاکھ کلو وزنی اور55.6 میٹر طویل تیانگونگ خلائی اسٹیشن 2022ء میں اس وقت بنایا گیا جب امریکہ نے یہ الزام لگا کر چینی خلا باز اپنے خلائی اسٹیشن سے نکال دیئے کیونکہ یہ چینی فوج کے جاسوس ہیں۔
چین نے کم وقت میں تیانگونگ خلائی اسٹیشن بنا کر امریکہ کو دکھا دیا کہ وہ اپنا خلائی اڈہ بنانے کی صلاحیت و قابلیت رکھتا ہے، اس خلائی اسٹیشن کے اس وقت 3 حصے ہیں، انہیں 6 کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔
Post Views: 1